مختصر خبریں

   

ڈھاکہ : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت 47 دنوں تک معطل رہنے کے بعد چہارشنبہ کو بیناپول لینڈ پورٹ سے ریل کے ذریعہ دوبارہ شروع ہوئی۔
نئی دہلی: ہندوستان کے دانشور طبقے کا خیال ہیکہ حکومت نے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے دورحکومت میں بڑھتے ہوئے اسلامی بنیاد پرست گروپ کے ساتھ بھی اسی طرح رابطہ برقرار رکھا ہوتا جیسے افغانستان میں طالبان کے ساتھ رکھا تو وہاں بغاوت کے بعد اتنا تلخ ہندوستان مخالف ماحول پیدا نہیں ہوتا۔
اسلام آباد : پاکستان کی قومی اسمبلی میں انکشاف کیا گیا کہ 88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔