مختلف جماعتوں کے ارکان کی کانگریس میں شمولیت

   

یلاریڈی /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری کے مادھواپلی گڈی میٹ علاقوں میں مختلف جماعتوں کے ارکان نے تلنگانہ کانگریس پی سی سی نائب صدر مدن موہن کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ بڑی کثرت سے شامل ہونے والینوجوانوں کو مدن موہن نے پارٹی کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں استقبال کیا۔ ان ارکان نے کہا کہ مدن موہن ٹرسٹ کی جانب سے انجام دئے جارہے فلاحی و سماجی کاموں سے متاثر ہوکر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ مدن موہن ٹرسٹ حلقہ یلاریڈی کے تمام منڈلوں میں مختلف سماجی خدمات انجام دیتے ہوئے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر منڈل گندھاری پارٹی صدر راجو ، مدھوکر راؤ ، سردار ، بابو راؤ ، لکشمن ، بھاسکر ، گنیش اور دیگر موجود تھے ۔