مختلف حادثات میں 11 افراد کی موت

   

حیدرآباد۔ 25 اگست (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مختلف حادثات میں 11 افراد کی موت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب محمد نصیر 20 سالہ ڈگری تیسرے سال کا طالب علم ساکن ہدا کالونی بابا نگر جو فون میں گیمس کھیلنے کا عادی تھا جو کسی ڈیریشن میں تھا آج اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بالاپور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں وینکٹیش 21 سالہ معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر 18 اگست کو جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی ۔ کل رات وہ دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ حیات نگر میں راجیش نامی لاری ڈرائیور ساکن موسیٰ رام باغ لکشما ریڈی میں لاری کو پارک کیا اور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا لاری پیچھے گئی جس کی زد میں آکر وہ خود ہلاک ہوگیا۔ شمس آباد میں مادھوری دیوی 66 سالہ اتفاقی طور پر دوسری منزل سے نیچے گر گئی زخمی حالت میں اسے دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ادیتی نگر میں سری راملو 59 سالہ ڈرائیور قریب میں واقع ترکاری مارکٹ کے شیڈ میں آج صبح پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ فلم نگر پولیس حدود میں 48 سالہ ایلیا ساکن شیخ پیٹ جو ذیابیطس کا مریض تھا مسلسل حالت خرابی کی وجہ سے مکان میں خودکشی کرلی۔ فلم نگر کے علاقہ 24 سالہ سریتا کی شادی 2023 میں رویندر ریڈی سے ہوئی جس کے بعد رویندر ریڈی اور اس کے والدین مزید جہیز کے لئے ہراساں کررہے تھے جس سے تنگ آکر وہ اپنی ماں کے مکان آگئی اور کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ راجندر نگر کے علاقہ عطاپور میں ہنمنت 45 سالہ لیبر 22 اگست کو انہدامی کارروائی کررہا تھا کہ گیٹ اس پر گر گئی۔ زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ جگت گری گٹہ میں 83 سالہ ناگیش گزشتہ دو سال سے مسلسل بیمار تھا 24 اگست کو پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یادادری میں سائی کمار 27 سالہ 23 اگست کو کام ختم کرکے مکان کے لئے نکلا لیکن گھر نہیں پہنچا۔ افراد خاندان نے گمشدگی کی شکایت بھی درج کرائی۔ آج صبح باؤلی میں نعش دستیاب ہوئی۔ آئی ڈی اے بولارم میں ناگرجنا راؤ 58 سالہ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر چار ماہ قبل مکان چھوڑ کر چلا گیا تھا کل اس نے نامعلوم زہر پی لیا اور آج گاندھی ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ ش