مختلف حادثوں میں زخمی دو افراد دوران علاج فوت

   

Ferty9 Clinic


یلاریڈی : الگ الگ حادثوں میں شدید زخمی دو افراد دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ منڈل سداشیو نگر سب انسپکٹر نریش کے مطابق 35 سالہ یادیا گزشتہ تین ماہ سے سڑک کے تعمیری کاموں میں مزدوری کررہا تھا۔ جاریہ مہینے کی 25 تاریخ کو یادیا میٹریل کی گاڑیاں سڑک پر موڑ رہا تھا کہ حادثاتی طور پر کنٹینر کے نیچے آکر بُری طرح زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد نے اسے فوری دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت پر حیدرآباد منتقل کردیا جس کے بعد وہ حیدرآباد کے ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگیا۔ متوفی کو بیوی ایک لڑکا ہے۔ منڈل سداشیو نگر کے اڈلور یلاریڈی سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ ناگراج، ماں باپ شادی نہیں کررہے تھے کہہ دلبرداشتہ ہوکر 22 ڈسمبر کو رات میں خود پر پٹرول چھڑک کر اقدام خودسوی کیا تھا جس سے وہ 70 فیصد جھلس گیا تھا۔ افراد خاندان نے اسے فوری کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی صلاح پر حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن ناگراج علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ اس طرح یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل سداشیو نگر میں الگ الگ حادثوں میں زخمی دو افراد علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ ڈیویژن کے منڈلوں میں اس ماہ حادوں کی کثرت رہی اور فوت ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ رہا۔ حادثوں کے انسداد کے مختلف اقدامات کے باوجود ذرا سی لاپرواہی سے حادثوں کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔