مختلف سڑک حادثات میں 5 افراد فوت

   

حیدرآباد۔ شہر ونواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد فوت ہوگئے۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 52 سالہ ضیاء الدین اسد جو ٹولی چوکی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل رات موٹر سیکل پر معظم جاہی مارکٹ روڈ سے گذر ہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ضیاء الدین اسد جانبر نہ ہوسکے۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 42 سالہ رحیم اللہ جو مشیرآباد کے ساکن جو خانگی ملازم بتایا گیاہے موٹر سیکل پر بوئن پلی علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور یہ شخص شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ شخص اجے جو میڈیکل کی دوائیں فروخت کرتا تھا لنگر حوض کے علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے7 ستمبر کو موٹر سیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا اور کل رات فوت ہوگیا۔پرگی پولیس کے مطابق 30 سالہ خانگی ملازم سینو جو وقارآباد پرگی کا ساکن بتایا گیا ہے 5 ستمبر کو موٹر سیکل سوار یہ شخص حادثہ کا شکار ہوگیا اور کل رات فوت ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 20 سالہ ایشور ریڈی جو دیوریجمل علاقہ کا ساکن تھا کل رات موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔