مختلف محکمہ جات میں اسسٹنٹ انجینئر اور ٹیکنیکل آفیسر کی 833 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے مختلف انجینئرنگ سرویسس میں اسسٹنٹ انجینئر، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر، ٹیکنیکل آفیسر اور جونیر ٹیکنیکل آفیسر کی 833 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ تفصیلی اعلامیہ کمیشن کی ویب سائیٹ پر 23 ستمبر کو پیش کیا جائے گا جبکہ درخواستیں 28 ستمبر تا 21 اکٹوبر کے درمیان قبول کی جائیں گی۔ 833 جائیدادوں میں اسسٹنٹ انجینئر ( اے ای)، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر اور ٹیکنیکل آفیسرس کی 438 ، اسسٹنٹ انجینئر سیول پنچایت راج 62 جائیدادیں، اسسٹنٹ انجینئر پنچایت راج 41 ، اسسٹنٹ انجینئر بلدی نظم و نسق ( پبلک ہیلت ) 13 جائیدادیں، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر سیول بلدی نظم و نسق پبلک ہیلت 29 ، ٹیکنیکل آفیسر بلدی نظم و نسق ( پبلک ہیلت ) 9 ، اسسٹنٹ انجینئر قبائیلی بہبود 3 ، اسسٹنٹ انجینئر اریگیشن 227 ، اسسٹنٹ انجینئر سیول گراؤنڈ واٹر ڈپارٹمنٹ 12 ، اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسپورٹ روڈ اینڈ بلڈنگس38 اور جونیر ٹیکنیکل آفیسر کی 339 جائیدادیں شامل ہیں۔ پنچایت راج اور مشن بھگیرتا کے تحت 27 ، پنچایت راج 68 ، بلدی نظم و نسق 32 ، اریگیشن 212 اور روڈ اینڈ بلڈنگس میں جونیر ٹیکنیکل آفیسر کی 60 جائیدادیں شامل ہیں۔ر