مدارس اسلامیہ کے نصاب میں دینی وعصری علوم کی شمولیت ضروری

   

نئی دہلی: مدارس اسلامیہ میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم اور صنعت و حرفت پر زور دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اور جامعتہ الہدایہ جے پور کے سربراہ مولانامحمد فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کے نصاب میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ، اگر بدلتے حالات کے ساتھ مدارس کے نصاب میں تبدیلی ہوتی رہتی تو مدارس سے علوم اسلامیہ کے ماہرین کے ساتھ عصری علوم اورصنعت وحرفت کے ماہرین بھی پیداہوتے رہتے ۔انہوں نے یہ بات ‘مدارس میں دینی وعصری تعلیم کا م امتزاج اور چیلنجز’کے موضوع پرجامعہ ہمدردمیں منعقد دو روزہ بین الاقوامی سیمینار و ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔