متنازعہ 4اپارٹمنٹ والے کامپلکسیس کا انہدام شروع
کوچی۔26 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بجلی اور پانی کی سربراہی جمعرات کے دن مراڈوکے چار اپارٹمنٹس والے کامپلکسیس کو منقطع کردی گئی ۔ ان کامپلکس کو منہدم کرنے کے سپریم کورٹ نے احکامات جاری کردیئے تھے ۔ مذکورہ اپارٹمنٹ ساحلی علاقوں کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے تعمیر کئے گئے تھے ۔ پولیس کے بھاری بندوبست کے دوران بجلی کی سربراہی منقطع کردی گئی اور اس کے چند ہی گھنٹوں بعد پانی کی سپلائی بھی ختم کردی گئی ۔ یہ بات ان اپارٹمنٹ کے رہنے والوں نے بتائی ۔ انہوں نے اس پر سخت احتجاج کیا اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ یہ کارروائی کیرالا کی حکومت نے سپریم کورٹ کی سرزنش کے چند دنوں بعد انجام دی ۔ کیرالا کی حکومت نے منگل کے دن ایک اجلاس منعقد کیا تھا اور اس اجلاس میں طئے کیا گیا تھا کہ کیرالا کے بجلی کے بورڈ اور کیرالا واٹر اتھاریٹی کو بجلی اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے لکھا جائے ۔ تاہم ان اپارٹمنٹوں کے رہنے والوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے فلیٹ نہیں چھوڑیں گے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اپنے احتجاج میں شدت پیدا کردیں گے ۔