مدر ڈے پر ماں نے دو بچوں کا قتل کردیا ‘ خودکشی کی کوشش

   

حیدرآباد : /14 مئی (سیاست نیوز) مدر ڈے کے دن ایک ماں نے اپنے دو بچوں کا قتل کرکے اقدام خودکشی کی ۔ یہ دردناک واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ میرپیٹ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ نناوت بھارتی ساکن للیتا نگر جلل گوڑہ میرپیٹ کی شادی 2020 ء میں سرینواس سے ہوئی تھی اور انہیں دو لڑکے بھی ہے ۔ کل صبح بھارتی کی بحث و تکرار اس کی ساس سے ہوئی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی میں پھر ایک مرتبہ جھگڑا ہوا ۔ جھگڑے کے بعد شوہر سرینواس اپنے کام کیلئے باہر چلے گیا تھا اور کی غیرموجودگی میں بھارتی نے اپنے دیڑھ سالہ اور آٹھ ماہ کی شیرخوار بچوں کو پانی کے ٹب میں ڈوباکر ان کا قتل کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد بھارتی نے بھی زہر پی لیا اور اس بات کو اپنے شوہر کو فون پر بتایا ۔ یہ اطلاع ملنے پر شوہر فوری اپنے مکان پہنچ کر بچوں کو قریب کے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس میرپیٹ کو اس بات کی اطلاع ملنے پر موقع واردات پر پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں بچوں کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ ب