مدن کوشک اتراکھنڈ میں بی جے پی کے نئے ریاستی صدر مقرر

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے مسٹر مدن کوشک کو پارٹی کی اتراکھنڈ یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ یہ تقرری فوری طورپر عمل میں لائی گئی ہے ۔ مسٹر مدن کوشک کو مسٹر بنشی دھر بھگت کی جگہ پر ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر کوشک ریاستی وزیر سمیت اتراکھنڈ حکومت میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ جنوری میں مسٹر بھگت کو کانگریس کے سینئر لیڈر اور قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کی رہنما اندرا ہردیئیش کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔