مدورو اپوزیشن کے حقوق کی حفاظت کریں

   

بیونس آئرس، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا اور پیرو نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو سے ملک میں اپوزیشن سیاستدانوں کے حقوق کی حفاظت کے ساتھ انہیں خوف سے آزاد کئے جانے کی اپیل کی ہے ۔ارجنٹینا کے وزارت خارجہ نے کہا کہ ‘‘ارجنٹینا حکومت وینزویلا کی مدورو حکومت سے توقع کرتی ہے کہ وہ ملک میں شہری اور سیاسی آزادی کو یقینی بنائے گی۔ اس کے علاوہ وینزویلا میں حزب اختلاف کے اراکین کو کسی طرح کی جسمانی نقصان یا حراست لئے جانے جیسی کارروائی نہیں کی جائے گی جس طرح کی کارروائی اپوزیشن پارلیمنٹ اسپیکر جوآن گوائڈو کے خلاف کی گئی۔’’َاسی طرح ارجنٹینا کی طرز پر پیرو حکومت نے بھی بیان جاری کرکے وینزویلا میں مسٹر گوائڈو کو حراست میں لئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔پیرو حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ پیرو حکومت مسٹر مدورو سے درخواست کرتی ہے کہ وینزویلا کے شہریوں اور قومی اسمبلی کے تمام ارکان کے آزادی کے حق کا احترام کیا جائے ۔ارجنٹینا اور پیرو لیما گروپ کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک شامل ہیں اور ان دونوں ممالک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کو منظوری دینے سے انکار کیا تھا۔وینزویلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر گوائڈو کو اتوار کے روز دارالحکومت کاراکاس میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مسٹر گوائڈو کے ٹویٹر پیج پر دعوی کیا گیا تھا کہ ان کو ایک سیاسی جلسہ کے بعد خفیہ ایجنسی کے حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔ بعد میں انہیں حراست سے آزاد کر دیا گیا۔