حسن آباد۔/4 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر مدور منڈل کے تمام مواضعات میں فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ نیز جاریہ سال یکم جنوری 2019 کو 18 سال کی عمر ہونے والے نوجوانوں کا نام فہرست رائے دہندگان میں درج کروانے کی غرض سے گھر گھر سروے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ حسن آباد ریونیو ڈیویژن و حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں شامل مدور منڈل تحصیلدار محترمہ سیدہ غیاث النساء بیگم نے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ بھیرا ن پلی سلاخپور کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر سروے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 15 ستمبر کی فہرست رائے دہندگان میں ناموں کا اندراج، فوت شدہ افراد کے ناموں کا اخراج و دیگر تصیحات کے بعد ووٹر لسٹ کی قطعی فہرست جاری کردی جائے گی۔
