نئی دہلی۔ہندوستانی سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ممبئی انڈینز کیفاسٹ بولر آکاش مدھوال کواہم مقابلے میں اس طرح کا شاندار مظاہرہ کرنے پر خوب سراہا اور کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی غیرمعروف بولرکو انتہائی دباو والے مقابلے پر اوی ہوتے نہیں دیکھا۔ پٹھان نے کہا کہ اتراکھنڈ کے فاسٹ بولرممبئی انڈینزکوکوالیفائر 2 میں لے جانے کے تمام تعریف اور سہراکے مستحق ہیں۔ مدھوال نے صرف 5 رنز دیکر5 وکٹوں کے بہترین اعداد و شماردرج کئے جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ میںایک غیر معروف کھلاڑی کا ریکارڈ ہے۔
