مدھو سدن چاری گورنر کوٹہ میں کونسل کے لیے منتخب

   

گزٹ نوٹیفیکیشن کی اجرائی ، سابق اسپیکر کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سابق اسپیکر اسمبلی سی مدھو سدن چاری گورنر کوٹہ میں ایم ایل سی منتخب ہوگئے ۔ ماضی میں اس کوٹہ سے سرینواس ریڈی نے اپنی میعاد جاریہ سال 16 جون کو مکمل کی تھی ۔ حضور آباد کے ضمنی انتخاب سے قبل ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے کوشک ریڈی کا نام حکومت نے گورنر سے سفارش کیا تھا ۔ تاہم گورنر ٹی سائی سوندرا راجن نے اس کو زیر التواء رکھا ۔ بعد ازاں چیف منسٹر نے ارکان اسمبلی کے کوٹہ میں کوشک ریڈی کو کونسل کیلئے منتخب کرایا اور گورنر کوٹہ ایم ایل سی کیلئے سابق اسپیکر مدھو سدن چاری کے نام کی سفارش کی ۔ گورنر کی منظوری کے بعد چیف الیکٹورل آفیسر سیشانک گوئل نے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ جس کے بعد آج سے ہی ان کی ایم ایل سی میعاد کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 1982 میں تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہونے والے مدھوسدن چاری 1994-99 کے درمیان اسمبلی حلقہ شیام پیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے ۔ بانی ارکان ٹی آر ایس میں شال رہنے والے مدھو سدن چاری 2014 میں ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر اسمبلی حلقہ بھوپال پلی سے اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ۔ اس کے بعد انہیں تلنگانہ کے پہلے اسپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ 2018 کے عام انتخابات میں انہیں جی وینکٹ رمنا ریڈی نے شکست دی تھی ۔ مدھو سدن چاری نے انہیں گورنر کوٹہ میں کونسل کیلئے منتخب کرنے پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ۔۔ ن