مدھیہ پردیش اسمبلی انتحابات کےلئے بی جے پی نے منشور جاری کیا، یکساں سول کوڈ کے نفاذ سمیت کئی وعدے

   

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کو ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا، جس میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی نے جو کہا ہے، اسے پوراکیا ہے، بلکہ جونہیں کہا اسے بھی پورا کیا ہے۔منشور میں اگلے پانچ سال میں پردھان منتری یوجنا کے تحت تمام دیہاتوں کو پکی سڑکوں سے جوڑے جانے، مندروں کے آس پاس کی ترقی، سیب کی پیکنگ میٹریل پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کا ایک حصہ ریاستی حکومت کو برداشت کرنے، ریاست میں پانچ نئے میڈیکل کالج کھولنے، وقف بورڈ کی جائیدادوں کا سروے کرنے اور غیر قانونی املاک کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے سمیت چھٹی سے بارہویں جماعت کی طالبات کو سائیکل اوراعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو اسکوٹی دینے کے دعدے شامل ہیں۔