شور وغل ختم کرنے شیوراج کی اپیل
بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج وزیر خزانہ جگدیش دیوڑا کی بجٹ تقریرکے درمیان اپوزیشن جماعت کانگریس کے مسلسل مہنگائی کولے کر ہنگامے کے درمیان وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپوزیشن سے ہنگامہ آرائی ختم کرتے ہوئے بجٹ تقریر سننے اور عوام کو بھی سننے دینے کی اپیل کی۔ چوہان نے بجٹ تقریر کے بیچ میں اپوزیشن سے کہا کہ انہیں اپنی بات کہنے کا حق ہے ۔ لیکن عوام بھی بجٹ کو غور سے سننا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ بجٹ میں خلل نہ ڈالیں۔ بجٹ کے بعد اپوزیشن اپنی بات کہے ، سنی جائے گی۔