مدھیہ پردیش حکومت کا محرم کی تعطیل کا اعلان

   

بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے آج ایک حکم جاری کرتے ہوئے 20 اگست کو محرم کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسلمانوں کی درخواست پر اور وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ کی ہدایات کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 20 اگست جمعہ کو محرم کے موقع پر عام تعطیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے ۔