مدھیہ پردیش: طلبہ نے اسکول کے بیت الخلاء صاف کئے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اس میں کوئی خراب بات نہیں

,

   

کھنڈوا(مدھیہ پردیش): کھنڈواضلع کے گاؤں سنہارا کے ایک سرکاری اسکول میں طلباء بیت الخلاء صاف کرتے دکھائی دئے۔طلبا ء کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہورہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔طلبہ اس سے صاف ستھرے رہنے کی پراکٹیکل سبق حاصل کریں گے۔ اس ویڈیو کے مطابق بچے اپنے ہاتھوں میں جھاڑو اور پوچا لئے بیت الخلاء صاف کرتے دکھائی دئے۔ یہ اقعہ کھنڈوا ضلع کے سنہارا گاؤں میں پیش آیا۔

ضلع مجسٹریٹ تانوی سندریال سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسکولی طلبہ کو جب صاف ستھرائی کی پریکٹکل کروائی جائے تو اس میں قباحت کی بات نہیں ہے۔