مدھیہ پردیش میڈیکل اور فارما مینوفیکچرنگ کا مرکز بنے گا:وزیراعلیٰ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اپنے جاپان دورے کے دوسرے دن ٹوکیو میں اے اینڈ ڈی میڈیکل کمپنی ڈائیکی ارائی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور مدھیہ پردیش میں طبی آلات کی تیاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔سرکاری معلومات کے مطابق، ڈاکٹر یادو نے اجمیر میں تیار ہونے والے 75 ایکڑ کے میڈیکل اور فارماسیوٹیکل پارک کو عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہترین منزل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میڈیکل اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں نئے ہب کے طور پر ترقی کر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اجمیر کے جدید طبی آلات پارک میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت صنعتی یونٹوں کو رعایتی شرحوں پر زمین فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس پارک کو ہندوستان کے تیزی سے ترقی پذیر ہیلتھ کیئر اور طبی آلات کے شعبے کا ایک اہم مرکز قرار دیا۔