بھوپال /نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کانگریس لیجسلیچر پارٹی نے جمعرات کو وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے تمام ایم ایل ایز کو 2 0 مارچ کو اسمبلی میں موجود رہنے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق فلور ٹسٹ کے دوران کمل ناتھ حکومت کے حق میں ووٹ دینے کیلئے کہا ہے ۔ بی جے پی نے بھی اپنے ارکان اسمبلی کو وہپ میں کہا کہ وہ 15 ماہ پرانی حکومت کے خلاف ووٹ دیں۔ دریں اثناء اسپیکراسمبلی این پی پرجا پتی نے سابق کانگریس لیڈر جیوتی ادتیہ سندھیہ کے وفادار بقیہ 16 ایم ایل ایز کے استعفے قبول کرلئے۔یہ تبدیلی کمل ناتھ حکومت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ایم پی اسمبلی اسپیکر پرجاپتی کو فلور ٹسٹ کے لئے جمعہ کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت دی جس کو شام 5 بجے تک ختم کرنا چاہئے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت بنچ نے اسمبلی کارروائی کا راست ٹیلی کاسٹ کرنے اور ویڈیو ریکارڈنگ کی بھی ہدایت دی۔
ایران میں ہندوستانی مریض فوت
نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک ہندوستانی شہری(زائد از 70 سال) فوت ہوگیا ہے۔
