مدھیہ پردیش میں بدعنوانوں کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟:کمل ناتھ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاست میں بدعنوانوں کے خلاف کارروائی کب ہوگی۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاست میں ویاپم جیسے گھپلے جاری ہیں۔ ہر اسکیم میں بدعنوانی، ہر کام میں جعلسازی ہے ۔ ہائی کورٹ نے اب نرسنگ کالجوں کی بے گڑبڑیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے ۔ نرسنگ کالجوں کے الحاق اور پہچان کے نام پر بہت جعلسازی کی گئی ہے ۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟۔