مدھیہ پردیش میں بس پُل سے گرگئی، 22 ہلاک، 30زخمی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے کھرگون میں منگل کی صبح 8.40 بجے ایک بس 50 فٹ اونچے پل سے گر گئی۔ کھرگون کے ایس پی دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ22 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 25 زخمی ہیں۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی 30 مسافروں کی موت کی تصدیق کی ہے۔زخمیوں کو قریبی دواخانوں میں لے جایا جا رہا ہے۔ واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بس ڈونگرگاؤں اور دسنگا کے درمیان بورڑ ندی کے پل کی ریلنگ توڑ کر نیچے گر گئی۔ دریا سوکھ چکا تھا۔ ایمبولینس اور انتظامیہ کیعہدیدار موقع پر موجود ہیں۔ آئی جی راکیش گپتا نے بتایا کہ یہ کھرگون کے بیجاپور سے اندور کی طرف جارہی تھی۔ تیز رفتاری کے باعث یہ بے قابو ہو کر پل سے نیچے جاگری جس سے ریلنگ ٹوٹ گئی۔ خشک دریا کے باعث بیشتر مسافر زخمی ہوئے تاہم 15 سے زائد مسافر جاں بحق ہوگئے۔ امدادی کارروائیاں اوربچاؤ آپریشن جاری ہے۔ ڈونگرگاؤں کے رہنے والے راج پاٹیدار نے بتایا کہ ماں شاردا ٹریولس کی بس میں 40 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔