مدھیہ پردیش میں بی جے پی قائدین سودے بازی میں ملوث

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کے 8ارکان اسمبلی کو ہوٹل میں رکھنے پر ڈگ وجئے سنگھ کا ردعمل
بھوپال ۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے بزرگ لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے بشمول بی جے پی کے پانچ قائدین پر الزام عائد کیا کہ یہ لوگ ارکان اسمبلی کو لالچ دینے کی کوشش میں ملوث ہیں ۔ مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ زیر قیادت حکومت کو گرانے کیلئے بی جے پی قائدین سودے بازی کررہے ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں کل رات سیاسی ڈرامہ بام عروج پر پہنچ گیا ۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن بی جے پی نے 8ارکان اسمبلی کو ہریانہ کی ایک ہوٹل میں رکھا ہے ۔ کانگریس حکومت کو گرانے کی سازش کے تحت بی جے پی سودے بازی پر اتر آئی ہے ۔ جمعرات کی صبح کانگریس نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس منعقد کی جس میں دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے 14ارکان اسمبلی کا اغوا کیا ہے تاکہ مدھیہ پردیش کی حکومت کو اقلیت میں لاسکے ۔ اس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے شیوراج سنگھ چوہان کے بشمول بی جے پی کے پانچ قائدین پر الزام عائدکیا کہ یہ لوگ ریاست میں سودے بازی کی کوشش کررہے ہیں ۔