مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو 16 کانگریس کو 13 نشستیں : ایگزٹ پول

   

بھوپال : مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی حلقوں کیلئے 3 نومبر کو ہو ئے ضمنی انتخابات کے ایگزٹ پولس سامنے آئے ہیں۔ موجودہ چیف منسٹر بی جے پی لیڈر شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت ہی برقرار رہے گی۔ ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 46% ووٹ مل سکتے ہیں جبکہ کانگریس کو 43% ووٹ ملیں گے۔ شیوراج سنگھ چوہان زیرقیادت حکومت کو 16 تا 18 نشستیں مل سکتی ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر کمل ناتھ سنگھ کو توقع ہے کہ کانگریس کو 10 تا 13 نشستیں حاصل ہوں گی۔ کئی ایگزٹ پول میں بی جے پی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ بی جے پی کو چمبل خطہ میں ناکامی کا سامنا ہے۔ جیوترآدتیہ سندھیا کے علاقہ گوالیار میں بی جے پی کو کانگریس کے امیدوار سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ یہاں 9 نشستوں کے منجملہ کانگریس کو 5 ، بی جے پی کو 7 نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔