مدھیہ پردیش میں سڑک حادثہ ،ایک ہی خاندان کے 4ہلاک

   

بڑوانی،17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے سیندھوا دیہی تھانہ علاقے کے تحت آگرہ ممبئی قومی شاہراہ پر آج بیجاسن گھاٹ پر تیل سے بھرے ٹینکر اور دوپہیا گاڑی میں ٹکر کی وجہ سے شوہر بیوی اور دو بچیوں کی موت ہوگئی اور ان کے دو بچوں سمیت چار لوگ زخمی ہوگئے۔ ٹینکر تکنیکی خرابی کی وجہ سے مدھیہ پردیش مہاراج سرحد پر بیجاسن سے کچھ دور قومی شاہراہ کے ڈیوائیڈر سے ٹکراکر دوسری لین میں جاکر پلٹ گیا،جس کی وجہ سے سامنے سے آرہی بائیک پر سوار لوگ اس کے نیچے دب گئے۔