مدھیہ پردیش میں سیاسی گہماگہمی :کانگریس ارکان کو جے پور اور بی جے پی کے ممبران کو دہلی کے پاس رکھا گیا

   

Ferty9 Clinic

بھوپال12مارچ(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش اسمبلی کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن کی تیاریوں کے درمیان سیاسی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں اور اہم پارٹیاں اپنے ارکان اسمبلی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے ریاست سے باہر رکھے ہوئے ہیں۔حکمراں پارٹی کانگریس کے تقریباً 90 ممبران کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے پاس دو ریسورٹ میں رکھے جانے کی خبریں ہیں۔اس کے علاوہ بی جے پی کے سو سے زیادہ ممبران کو دہلی کے پاس ہریانہ ریاست میں آنے والے ایک بڑے ہوٹل میں ٹھہرائے جانے کی خبر ہے ۔وہیں رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفیٰ دے چکے حکمراں پارٹی کانگریس کے چھ وزرا سمیت تقریباً20 ارکان اسمبلی کو بنگلور میں سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے ۔کانگریس سے رشتہ توڑ کر بی جے پی کا دامن تھامنے والے بنگلور میں ٹھہرے ارکان اسمبلی مسٹر جیوتی رادتیہ سندھیا کے حامی ہیں۔مانا جا رہا ہے کہ ریاست کے باہر ٹھہرائے گئے ‘محفوظ’ممبران اسمبلی کے راجدھانی بھوپال لائے جانے کے بارے میں دونوں ہی پارٹیوں کے پالیسی سازطے کریں گے جو فی الحال راجیہ سبھا انتخابات اور 16 مارچ سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔