مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کا منصوبہ نہیں

   

رائے سین: مدھیہ پردیش کے وزیر صحت ڈاکٹر پربھورام چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ریاستی حکومت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے ۔ بلکہ ریاست میں لازمی خدمات کے لیے ESMA نافذ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر چودھری نے یہاں ڈسٹرکٹ کرائسس کمیٹی کی میٹنگ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندور، بھوپال، ساگر، گوالیار، جبل پور سمیت کئی اضلاع میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آرہے ہیں۔