بھوپال 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عوام کے ایک گروپ نے ایک مرد کو 30 بڑے مویشی مدھیہ پردیش کے شہر کٹنی سے اسمگلنگ کے شبہ میں زدوکوب کیا۔ ایک ویڈیو میں عوام کا ایک گروپ بڑے مویشیوں کو ایک ٹرک میں بھرتے ہوئے اور لوگوں کو بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ افراد کو زدوکوب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعدازاں پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا اور لاری ضبط کرلی۔