مدھیہ پردیش میں 9200 اسکول کھولے جائیں گے :نروتم

   

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں تعلیم کا معیار بہتر کرنے کے لئے اگلے تین برسوں میں اعلیٰ معیار اور ہرطرح کی سہولیات سے آراستہ 9200 اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر مشرانے ٹویٹ کرکے کہا ‘حکومت نے مدھیہ پردیش میں تعلیم کی سطح بہترکرنے کے لئے اگلے تین برسوں میں اعلیٰ معیار کے حامل اور ہرطرح کی سہولیات سے آراستہ 9200 اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اضلاع میں یہ اسکول ہر 15 کلومیٹر پر تیارکیے جائیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 253 اسکول محکمہ تعلیم کے ذریعہ اور 96 قبائلی بہبود کے محکمہ کے ذریعہ کھولے جائیں گے ۔ کابینہ نے آج اس اسکیم کے پہلے مرحلے کے لئے 6952 کروڑروپے کی منظوری دے دی ہے ۔