مدھیہ پردیش: ویر ساورکر کی تصویر والی کتابیں تقسیم کرنے پر اسکول پرنسپل معطل

,

   

رتلام(مدھیہ پردیش): کانگریس حکومت والی ریاست میں ویر ساورکر کی تصویر والی کتابیں اسکول میں تقسیم کرنے پر اسکول پرنسپل کو دو ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ رتلام ضلع کے مالواسا علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ہندوتوا ذہن کے حامل ویر ساور کر کی تصویر کتابوں پر ایک تنظیم کی جانب سے تقسیم کرنے کے لئے دی گئی تھیں۔ اسکول میں تقسیم کرنے پر اسکول پرنسپل کو دوماہ کے لئے معطل کردیا گیا۔

رتلام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے سی شرما نے بتایا کہ ڈیویژنل کمشنر نے مالواس سرکاری ہائی اسکول کے پرنسپل آر این کیراوت معطل کردیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ویر ساور کر منچ نامی ایک تنظیم کی جانب سے اس اسکول میں کتابیں تقسیم کی گئی۔ ان کتابوں پر ہندوتوا آئیڈیالوجی کے ماننے والے ویر ساورکر کی تصاویر شائع تھیں۔ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔“