مدھیہ پردیش کانگریس رکن اسمبلی کی دختر کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

کوٹہ (راجستھان) 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے باغی کانگریس رکن اسمبلی سریش دھاکڑ کی 24 سالہ بیٹی نے راجستھان کے بارن ڈسٹرکٹ میں اپنے سسرالی مکان میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق 24 سالہ جیوتی کی نعش پولیس کو فرش پر ملی اور اُس کی گردن پر کچھ مشتبہ نشانات پائے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ بادی النظر میں یہ خودکشی کا واقعہ نظر آتا ہے۔ تاہم تحقیقات کے بعد ہی حقائق کا پتہ چلے گا۔