مدھیہ پردیش: کانگریس وزیر نے یتیم بچو ں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں کھانا کھلایا

,

   

اندور: مدھیہ پردیش کے ایک وزیر نے دیوالی کے موقع پر یتیم و بے سہارا بچوں کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹل میں کھانا کھایا۔ خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کی خبر کے مطابق کانگریس کے ریاستی وزیر جیتو پٹواری نے یتیم و بے سہارا بچوں کو فائیو اسٹار ہوٹل لے گئے اور انہیں دوپہر کا کھاناکھلایا۔ فائیو اسٹار ہوٹل میں کھاناکھانا، اچھے کپڑے پہننا اور برسر اقتدار حکومت کے وزیر کے ساتھ گاڑی میں سفرکرنا یقینا ان بچوں کے لئے کوئی خواب سے کم نہیں ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=_W15m319s48

اس موقع پر بچوں نے مختلف اقسام کے لذیذ کھانے کھائے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا ملک دیوالی کی خوشیاں منارہاہے۔ مجھے آج بچوں کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹل میں کھانا کھاکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دوسروں کی زندگیوں میں خوشیاں لاتے ہیں تو ہماری خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر جیتو نے بچو ں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔