بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملے میں جاپان اور مدھیہ پردیش کے درمیان تعلقات نئے نہیں ہیں اور ریاست کو جاپان سے اہم سرمایہ کاری کی توقع ہے ۔ ڈاکٹر یادو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے اپنے دورہ کے دوران سرمایہ کاری سے متعلق ایک سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جاپان کی بہت ہی شاندار تاریخ رہی ہے ۔ کئی قدرتی آفات سے نکلنے والے جاپان کی انٹرپرینیورشپ بہت متاثر کن ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ’عالمی بھائی چارے کے جذبے‘ کے ساتھ دنیا میں ایک نئی طاقت کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن کے ذریعہ مدھیہ پردیش کو جاپان سے اہم سرمایہ کاری کی امید ہے۔