مدھیہ پردیش کی کابینہ میں توسیع

   

بھوپال 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مبینہ بی جے پی کی کانگریس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوششوں کے دوران ریاست میں برسر اقتدار کانگریس پارٹی کے سینئر قائد نے کہاکہ بی جے پی نے کمل ناتھ حکومت کے 14 ارکان اسمبلی کا اغواء کیا تھا تاہم بی جے پی نے اِس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ترقی کی فکر ہے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ کوئی بھی تبدیلی صرف دعوے کرنے سے حاصل نہیں ہوسکتی۔ ترقی مسلسل جدوجہد کا نام ہوتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ راجیہ سبھا کے انتخابات 26 مارچ کو مقرر ہیں لیکن اِس سلسلہ میں کانگریس پارٹی میں کوئی خانہ جنگی جاری نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کمل ناتھ کی ریاستی کابینہ میں عنقریب توسیع کی جائے گی لیکن اِس کا راجیہ سبھا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔