مدھیہ پردیش کے سرکاری ہاسپٹل کے آئی سی یو میں چوہے نے 2 نومولود بچوں کو کاٹ لیا

   

بھوپال۔4؍ستمبر(ایجنسیز) ریاست مدھیہ پردیش کے ایک بڑے سرکاری ہاسپٹل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چوہے نے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں شریک دو نومولود بچوں کو کاٹ لیا۔میڈیا کے مطابق نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا اور وہ نمونیا کے باعث ہاسپٹل میں زیر علاج تھی جبکہ دوسرا بچہ 1.6 کلوگرام وزن کے ساتھ وینٹی لیٹر پر تھا۔ دونوں کو چوہے نے ہاتھ اور کندھے پر کاٹا۔ہاسپٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت چوہے کے کاٹنے سے نہیں ہوئی تاہم یہ واقعہ حفاظتی انتظامات میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ واقعہ کے بعد وارڈ کی دو نرسوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد جہاں انتظامیہ حرکت میں آگیا وہیں مقامی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔لوگ ہاسپٹل انتظامیہ کو اس کیلئے ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ۔