مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ کا ٹویٹر کے سی ای او کو مکتوب

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے سوشل میڈیا سائٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پراگ اگروال کو ایک خط لکھا ہے جس میں مذہبی موضوعات پر ٹوئٹر پر قابل اعتراض مواد سے متعلق پوسٹس کو روکنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ڈاکٹر مشرا کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر کچھ شرپسند عناصر کچھ عرصے سے قابل اعتراض تبصرے کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سماجی ہم آہنگی متاثر اور جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ۔