مدھیہ پردیش کے کانگریس کے 16 باغی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور، آج کمل ناتھ حکومت کا ہوگا امتحان، عدالت کے حکم کے مطابق ہوگا فلورٹیسٹ

,

   

بھوپال:مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کےلیے اج امتحان کا دن ہے، عدالت عظمیٰ کے حکم پر آج فلورٹیسٹ ہونا ہے، سپریم کورٹ نے ریاست میں سیاسی ہلچل کے خاتمہ کےلیے فلورٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے شام پانچ بجے تک فلورٹیسٹ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے فلورٹیسٹ کی پوری کاروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ کمل ناتھ آج بارہ بجے پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔

مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر ایم بی پرجاپتی نے کانگریس کے 16 باغی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے ہیں، فی الحال باغی اراکین اسمبلی بنگلور میں ہی مقیم ہے۔ دراصل باغی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے اسپیکر سے سوال کیا تھا، سپریم کورٹ کے کہنے پر اسپیکر نے استعفے منظور کیے ہیں۔

عدالت نے فلورٹیسٹ کےلیے اسمبلی کا خصوصی سیشن بلانے کا اسپیکر کو حکم دیا، اسپیکر کا کہنا ہے کہ میں نے عدالت عظمیٰ کی حکم کی پیروی کرتے ہوئے یہ سب کچھ کر لیا ہے۔

YouTube video