مدھیہ پردیش کے 300 افراد یوکرین سے واپس ہوئے

   

بھوپال: جنگ سے متاثرہ یوکرین سے مدھیہ پردیش کے 300 سے زیادہ لوگوں کی بحفاظت وطن واپسی ہوچکی ہے ۔وزیر داخلہ اور ریاستی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست کے 454 افرادکے یوکرین میں پھنسے ہونے کی اطلاع تھی، جن میں سے 304 واپس آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی 150 طلباء کے اہل خانہ اور پولیس انتظامیہ کے اہلکار ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ یہ سب محفوظ ہیں۔ بھوپال اور رائے سین کی طالبہ شیوانی اور شوچی بھی آج ہندوستان آ رہی ہیں۔ان دونوں طالبات کے اہل خانہ نے اپنی بیٹیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیر داخلہ ڈاکٹر مشرا سے ملاقات کی تھی۔