بھوپال۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے 6 وزراء کے جرأت مندانہ اور غیرجانبدارانہ طور پر استعفے قبول کرنے پر ان کی ستائش کی۔ یاد رہے کہ سابق مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا کے کانگریس چھوڑنے کے بعد حکمراں جماعت کے 22 ایم ایل ایز نے بھی اپنے استعفے پیش کردیئے تھے جس کے بعد کمل ناتھ کی صرف 15 ماہ پرانی حکومت زوال کے دہانے پر پہنچ گئی تھی۔ ان میں سے 6 ایم ایل ایز کے استعفے اسپیکر نے قبول کئے تھے۔ لال جی ٹنڈن نے اسپیکر کی جانب سے روانہ کئے گئے مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ایم ایل ایز کی سکیورٹی کیلئے تشویش کا جو اظہار کیا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے کیونکہ وہ ایوان سے غیرحاضر تھے جس کا تذکرہ آپ نے اپنے مکتوب بتاریخ 17 مارچ سے تذکرہ کیا ہے۔ میں اس بات کا اندازہ بھی لگا سکتا ہوں کہ گزشتہ 8 تا 10 دنوں کے دوران آپ شدید ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں۔