مدہول میں ودیا والینٹرس 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم

   

اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی بھی بے اثر ‘بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے حکومت کے دعوے پر سوالیہ نشان
مد ہول /10 فروری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مد ہول منڈل کے ودیا والینٹرس5 ماہ کے مشاہیرے سے محروم ہیں ‘جبکہ حکو مت تلنگانہ بے روز گاری کے خاتمہ کیلئے حتیٰ المکان اسکیمات متعارف کروارہی ہے تا کہ بے روزگاری کا خا تمہ ہوسکے لیکن گریجویٹ تعلیمی یافتہ طبقہ بے روزگاری کا شکار ہیں اور بے روزگاری پر نمک چھڑکنے کے مترادف ویاوالینٹرس خدمت انجام دینے والے جو طلباء کو تعلیم سے آراستہ کر تے ہیں ان کی معاشی بد حالی سے وہ پر یشان ہو کر دفاتر کے چکر کا ٹ رہے ہیں لیکن سال گذشتہ 2017-18 کے مارچ اور اپریل اور رواں سال نومبر ، ڈسمبر اور جنوری کی تنخواہ سے بھی محروم ہیں جس سے اسکولوں میں پڑھانے والے یہ بے روز گار نوجوان ذہنی الجھن کا شکار ہیں ویاوالینٹرس نے آج صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ ضلع نر مل میں سال گذشتہ کی تنخواہ تمام ودیا والنٹرس کو ادا کر دی گئی لیکن مدہول منڈل کے اساتذہ تنخواہ سے محروم ہیں بار بار وہ ایم آر سی مدہول اور ڈی او نر مل سے نمائندگی کے باوجود بھی ان کی تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے جب کہ کئی ویا والنٹرس 30 تا 40 کیلو میٹر فاصلہ طے کر تے ہوئے اسکولوں کو پہنچ کر اپنی بہتر ین خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ سرکاری ملا زمین کو تنخواہ خاطر خواہ ہو نے کے باوجود ہر ماہانہ پا بندی کے ساتھ ادا کی جاتی ہے جبکہ ویا والینٹرس کم مشاہیراہ پر صرف نوماہ کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن اس کو بھی پا بندی سے ادا نہیں کیا جارہا ہے جبکہ ویا والنٹرس طلباء کو تعلیم سے آراستہ کر نے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اس کے باوجود تین ماہ پا نچ ماہ تک تنخواہ ادا نہ کی جائے تو ودیا والنٹرس کی زندگیوں میں پر یشانیوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے ویا والینٹرس نے بتایا کہ ہر یوم اسکول آمد ورفت میں 40 تا 50 روپئے خرچ بھی ہورہے ہیں جس سے وہ پر یشان زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ودیا والنٹرس نے ضلع کلکٹر نرمل اور ڈی ای او نرمل کے علاوہ ایم ای اومدہول سے اپیل کی کہ ان کے تنخواہوںکو ادا کر یں تا کہ معاشی پر یشانی سے بحال ہو سکے ودیا والنٹرس نے ارباب مجاز سے پر زور گزارش کی ہے اگر سال گذشتہ کی تنخواہ فوری ادا نا کی گئی تو احتجاج کر نے کی دھمکی دی ۔