ارباب مجازکی لاپرواہی کے خلاف عوام کا سخت اظہار ناراضگی
مدہول /14 ا گسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مدہول مستقر میں آوارہ کتوںکے حملہ میں چار سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب محلہ کوٹ گلی کے ضہیب خان ولد غوث خان عمر 4 سال دیگر چھوٹے بچوںکے ہمراہ گلی میںکھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتوںکا جتھہ آگیا اور آوارہ کتے نے ضہیب خان کے چہرے کو شدید زخمی کردیا۔ بچہ کو فوری دواخانہ سے رجوع کیاگیا اور ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس واقعہ کو لیکر شہر یان مدہول کافی فکر مند ہیں کیونکہ اکثر اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔آوارہ کتوں اور خنزیروںکی بہتات کے باعث بچوںکاگھر سے نکلنا دشوار ہو گیا ہے اورمکانوںمیںداخل ہو کر سامان کو نقصان پہنچارہے ہیںجس سے عوام میں اس تعلق سے ارباب مجاز کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ عوام نے گرام پنچایت کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ آوارہ کتوں اور خنزیروںکو شہر سے باہر کریں نہیں تو عوام پر امن احتجاج کریگی ۔