مدہول میں گھر گھر کووڈ ٹیکہ اندازی مہم

   

Ferty9 Clinic

مدہول: محکمہ صحت کے زیراہتمام ہیڈ کوارٹر مدھول کے نئی آبادی میں کوویڈ ویکسین لگائی گئی ڈاکٹر کامیشوار نے کہا کہ حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام جنگی خطوط پر کر رہی ہے اور 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین دی جارہی ہے دیہاتوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ مقامی سرکاری دواخانہ میں ہر روز 150 سے 200 افراد کو ویکسین دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح انہوں نے گھر گھر جاکر لوگوں کو ٹیکے لگانے شروع کیے اس موقع پر میں ڈاکٹر کامیشور ، ہیلتھ سپروائزر بھاگیہ ، اے این ایم وجیا ، 104 پائلٹ سبھاش ، آشا ورکرس جمنا ، سراونتی اور دیگر نے موجود تھے۔