مدینہ منورہ میں انتقال

   

حیدرآباد۔/16 جون، ( راست ) جناب سید وقار محی الدین نقشبندی قادری ولد جناب سید محی الدین نقشبندی قادری مرحوم مہاجر مدینہ منورہ ، متولی مسجد و مدرسہ سید وقار محی الدین کا 65 سال کی عمر میں جمعہ 16 جون کو بعد نماز عصر مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیا۔ تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئے گی۔ بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد وقار محی الدین ، فاطمہ نگر وٹے پلی ، حیدرآباد میں قرآن خوانی مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے8019995112 یا 9392350904 پر ربط کریں۔