عارف الدین میموریل گولڈ میڈل محمد لطیف خاںایم ایس اسکولس کو عطا کیاگیا
حیدرآباد 14؍نومبر ۔(پریس نوٹ ) ۔ مدینہ پبلک اسکول حمایت نگر میںگریجویشن ‘ پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی طلباء میں گولڈ میڈل ایوارڈس عطا کئے گئے اس کے علاوہ اس سال کا عارف الدین میموریل گولڈ میڈل لطیف محمدخاں فائونڈر و چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اسکولس کو دیاگیا اس ایوارڈ فنکش میں شہر کے تعلیمی اور سماجی اداروں کے معزز شخصیتوں کے علاوہ ممبئی سے تشریف لائے عامر ادریسی فائونڈر و صدر اے ایم پی مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب کا افتتاح قرآت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد کے ایم فصیح الدین نے کلیدی خطاب کیا انھوں نے مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے چلائے جانے والے انسٹیٹیوشنس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی انھوںنے بتایا کہ تعلیمی میں نمایاں کارکردگی ادا کرنے والوں کو سوسائٹی کی جانب سے ہمت افزائی کی جاتی ہے یہ سلسلہ 1980سے جاری ہے ۔محمد لطیف خاں فائونڈ ر چیرمین ایم ایس اسکولس جنھیں عارف الدین میموریل گولڈ میڈل دیاگیا نے کہاکہ عارف الدین ہمارے لئے ایک مشعل راہ تھے اس زمانہ میں عارف صاحب سے بہت کچھ سیکھا ۔ ڈائرکٹرمدینہ پبلک اسکول ماریہ عارف الدین نے طلباء سے کہا کہ شہر کے معزز شخصیتوں کے ہاتھوں گولڈ میڈل لینا اپنے آپ میں ایک اعزازہے۔ انھوں نے بتایا کہ سوسائٹی کے تحت تعلیمی میدان میںغریب طلباء کی مدد کی جاتی ہے انھوں نے طلباء سے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد آپ کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔محترمہ صبیحہ عارف الدین نے کہاکہ ماں باپ کی اچھی تربیت ان کی مددسے طلباء اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہیں بچوں کی ترقی میں ماں باپ کا اہم رول ہوتا ہے ۔ جناب عامر ادریسی فائونڈر صدر اے ایم پی نے کہا کہ حیدرآباد آتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ اپنے گھر کو آیا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ مدینہ ایجوکیشن کی مہم مدینہ منورہ ؐسے ملتی ہے۔ عارف الدین صرف تلنگانہ کے لئے ہی نہیں بلکہ سارے ملک کیلئے اہم شخصیت تھے۔ تعلیمی میدان میں ان کا رول نمایاں رہا ہے ۔ انھوں نے تعلیمی میدان کو وسیع کرتے ہوئے علم کا چراغ روشن کیا ۔ مرحوم کے چلائے جانے والے اداروں کو ان کے افراد خاندان نے بڑی کامیابی سے جاری رکھا ہے۔ انھوں نے طلباء سے کہاکہ لگاتار محنت کرتے ہوئے اپنی زندگی میں تبدیل لائیںاپنی صلاحیتوں سے دوسروںکو فائدہ پہنچائیں ۔ اس موقع پر طلباء کے سرپرست سماجی اور تعلیمی اداروں کے ذمہ دار ان اور دیگر موجود تھے ۔