حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے 31 ویں مدینہ گولڈ میڈل ایوارڈس تقریب میں جو 11 نومبر کو مدینہ پبلک اسکول ، حمایت نگر حیدرآباد میں منعقد ہوئی ۔ آئی پی ایس کے لیے منتخب ڈاکٹر مصطفی ہاشمی کو تہنیت پیش کی گئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر ایس جیلانی ، ڈائرکٹر سی ڈی اینڈ وی ایل سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مصطفی ہاشمی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ تلنگانہ کے لیے ایک رول ماڈل ہیں ۔ تعلیم میں مسابقتی امتحانات میں سبقت حاصل کرنے کے لیے ۔ اس تقریب کے مہمان اعزازی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم کو ایک نشانہ مقرر کرتے ہوئے اس کے حصول کے لیے کوشش اور جستجو کرنی چاہئے ۔ بعد ازاں جناب عامر علی خاں نے مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر مصطفی ہاشمی کو ایک لاکھ روپئے کا چیک پیش کیا ۔ ڈاکٹر ہاشمی نے تحریک پیدا کرنے والی تقریر کی اور اپنے تجربات بیان کئے ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر عبدالقدیر ، فاونڈر و چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ، بیدر کو سوشیل سرویس ایوارڈس پیش کئے گئے ۔ اس تقریب میں میرٹ طلبہ کو تقریبا 80 گولڈ میڈل ایوارڈس دئیے گئے ۔ سوسائٹی کی سکریٹری مسز صبیحہ فرزانہ ، کے ایم فصیح الدین ڈائرکٹر ، مسز ماریہ تبسم ڈائرکٹر نے بھی مخاطب کیا ۔۔