مذکورہ طلبہ نے یاتی نرسنگ آنند اور دیگر ہندوتوا قائدین کی گرفتاری کی مانگ کی ہے جنھوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کیاتھا۔

,

   


نئی دہلی۔مختلف طلبہ تنظیموں بشمول کل ہند اسٹوڈنٹس اسوسیشن(اے ائی ایس اے)‘ ایس ایف ائی اور فٹر نیٹی مومنٹ اور یگر نے نئی دہلی میں اتراکھنڈ بھون میں ہری دوار میں پیش ائے فرقہ ورانہ تقریب کے خلاف احتجاج کیا جس میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی ترغیب دی گئی تھی

مذکورہ طلبہ نے یاتی نرسنگ آنند اور دیگر ہندوتوا قائدین کی گرفتاری کی مانگ کی ہے جنھوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کیاتھا۔اس کے علاوہ انہوں نے اتراکھنڈ چیف منسٹر پشکر سنگھ دامی کے استعفیٰ کی بھی مانگ کی ہے


مسلمانوں کے خلاف اکسانے والی اور تشدد کی ترغیب دینے والی تقریریں ہری دوار میں ہونے والے تین روزہ 16-19ڈسمبر کے روزہونے والے اس پروگرام کا انعقاد وید نیکتن دھام میں عمل میں آیاتھا۔

اس کا انعقاد یاتی نرسنگ آنند نے کہاتھا جو غازی آباد کے داسانا مندر کا صدر پجاری ہے اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے کی حیثیت سے وہ پہچاناجاتا ہے۔

ہری دوار کوتوالی ایس ایچ او راکیندر سنگھ نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس ضمن میں جمعرات کے روزپولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور ابتداء میں صرف ایک وسیم رضوی عرف جیتندر نارائن تیاگی کا نام شامل شامل کیاہے۔

تاہم ہفتہ کے روز سوامی دھرم داس اور سادھوی اپرناکے نام ایف ائی آر میں ہفتہ کے روز اس وقت شامل کئے گئے جب فوٹیج کی جانچ کی گئی تھی۔

مذکورہ ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعہ 153اے کے تحت دو گروہوں مذہبی خطوط پر دشمنی کو فروخت دینے کے معاملے کے طور پر درج کی گئی ہے۔


Members of All India Students Association (AISA), Students Federation of India (SFI) and other organisations protest against Haridwar Hate Assembly where calls were made for genocide against Muslims, outside Uttarakhand Bhavan in New Delhi, Monday, December 27, 2021. (PTI Photo)