عترت رسول کانفرنس و تقسیم ایوارڈ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام بہ سلسلہ ولادت باسعادت سیدہ خاتون جنت ؓ چار روزہ عترت رسول کانفرنس و تقسیم ایوارڈ کا انعقاد مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ جس کی نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ جس کا پہلا اجلاس مسجد ہذا میں 20 دسمبر بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک و نعت و منقبت کے بعد معزز مہمان مقرر مولانا سید شاہ کلیم اللہ حسین چشتی القادری المعروف کاشف پاشاہ کا خطاب ہوگا ۔۔
دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن دینگے ۔ ۔
عرس شریف
حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( راست ) حضرت سید شاہ موسیٰ قادری درگاہ دارالشفاء کا عرس 19 ڈسمبرکو مقرر ہے۔ خادم درگاہ کی نگرانی میں رسم صندل بعد عشاء مقرر ہے۔ مولانا سید محمود پاشاہ زرین کلاہ اور سید عبدالرؤف مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ بعد تقریب صندل شریف کا انتظام رہے گا۔
٭٭ حضرت شاہ غلام غوث گلیم پوشؒ کے عرس شریف کی تقریب 20 تا 22 ڈسمبر کو روضہ غوثیہ احاطہ سردار بیگ صاحبؒ آغا پورہ منعقد ہے۔ سجادہ نشین و متولی بارگاہ روضتین گلیمی گلشن و روضہ غوثیہ تقریب عرس کی سرپرستی و نگرانی انجام دیں گے۔ صندل شریف دینی مشاغل کا آغاز 20 ڈسمبر کوبعد نماز جمعہ درود شریف کی محفل سے ہوگا اور روضہ مبارک کا غسل شریف ہوگا۔ بعد نماز مغرب جلوس صندل روانہ ہوگا۔ بعدنماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی اور رسم صندل مالی انجام دی جائے گی۔ 21 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء قرأت قرآن مجید و نعت شریف ہوگی بعد ازاں سجادہ نشین حاضرین سے خطاب کریں گے۔ وعظ کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی۔ محفل قل، 22 ڈسمبر کو صبح 10 بجے سے ختم قرآن ہوگا اور محفل سماع منعقد ہوگی۔ بعد نماز عصر اختتامی محفل سماع منعقد ہوگی ۔
بعد نماز مغرب حضور سرورکونین صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں سلام عقیدت پیش کیا جائے گا۔ چادر گل کی پیشکشی اور فاتحہ خوانی پر یہ سہ روزہ دینی اجتماع اختتام پذیر ہوگا۔