دعوت دین حق کی محنت نے امت کو نازک حالات میں سنبھالا
ہمایوں نگر میں تربیتی اجلاس ، ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : امت مسلمہ موجودہ حالات سے پست ہمت نہیں ہوتی ۔ یہ وقتیہ حالات ہمارے ایمان و یقین کو کمزور یا ہماری جدوجہد کو پس پشت ڈالنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوتی بلکہ ہمیں مزید مستحکم اور مضبوط اور متحد ہونے کے لیے یہ حالات آتے ہیں اور مرد مومن ان حالات کا صبر اور دانائی سے منصوبہ بند طریقے سے مقابلہ کر کے باطل طاقتوں کو رسوا اور منہ توڑ جواب دیتا ہے ۔ ہمیں حکمت اور دانائی کے ساتھ محبت کی فضا میں اکرام کے ساتھ ہمیں پیغام حق پہنچانے کی ہر تدبیر ، ہر ممکنہ زاویہ اپناکر ہمارے کندھوں پر دی گئی منصبی ذمہ داری نبھانا ہے ۔ قرآن ساری انسانیت کے لیے خدا کا کلام ہے ، ممکن ہو تو مقامی زبانوں میں ، اس پیغام سے مدد الہیٰ ، نصرت الہیٰ نصیب ہوگی ۔ ہند میں پائیدار امن قائم ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نے سراج ولا متصل جامع مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں تربیتی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔۔ ڈاکٹر مفتاح الرحمن ، ڈاکٹر مقیت الرحمن ، ڈاکٹر طہ ، معاذ ، اعظم دیگر دانشور طلباء نے شرکت کی ۔ مختلف زبانوں میں مدلل لٹریچر تقسیم کیا گیا ۔۔
اردو گھر مغل پورہ میں کل ’احترام انسانیت‘ کے عنوان پر جلسہ عام
حیدرآباد ۔ 28 جنوری ( پریس نوٹ ) جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کی جانب سے 18 تا 31 جنوری شہر میں سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے ایک خاص مہم بعنوان “احترام انسانیت “منائی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں جماعت اسلامی ہند چارمینار کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام 30 جنوری بروز جمعہ بعدنماز مغرب اردو گھر مغل پورہ میں زیر نگرانی ڈاکٹر مبشر احمد ، ناظم جماعت اسلامی ہند حیدرآبادمنعقد ہوگا ۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ، امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھر اپردیش، جناب میر ذولفقار علی، ایم ایل اے اور جناب کھارے کرن پربھاکر ڈی سی پی ساوتھ زون مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مولانا ڈاکٹر سید وحید اللہ حسینی القادری ملتانی ، مولانا محمد عبد الرحیم خرم جامعی، مولانا مفتی ابوبکر قاسمی ، مرزا اعظم علی بیگ اور ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد، سکریٹری رابطہ عامہ ، جماعت اسلامی ہند حیدرآباد مخاطب کریں گے۔
چنچل گوڑہ جونیر کالج گراؤنڈ پر مرکزی جلسہ شب برأت
مفتی سلمان ازہری کی شرکت کی توثیق
حیدرآباد۔ 28 جنوری (راست) محمد شاہد اقبال قادری صدر رحمت عالم کمیٹی و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کمیٹی کی سالانہ مرکزی جلسہ شب برأت و تحفظ ناموس رسالتؐ کا 3 فروری 2026ء بروز منگلبعد نماز عشاء گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی قیادت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صدارت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی، سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے افتخار شریف ، سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی، القادری الطاہری، مولانا محمد اخلاق اشرفی، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی، ڈاکٹر حیدر یمنی، ڈاکٹر مجیب شاہد، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری، ڈاکٹر سید قمر قادری، ڈاکٹر غوث قادری، جناب سید اعزاز محمد قادری شرکت کریں گے۔ بیرونی مہمان مقررین کی حیثیت سے مفتی سلمان ازہری حفظہ اللہ فاضل جامعہ ازہر نے شرکت کی توثیق کردی ہے۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے نیز مقامی علماء کرام میں سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی، مولانا مفتی فاروق رضا قادری کے بھی خطابات ہوں گے۔
کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد۔ 28 جنوری (راست) کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مشاورتی اجلاس 27 جنوری بعد نماز مغرب ملتانی منزل گولڈن ہائیٹس، راجندر نگر میں صدر کمیٹی الحاج خواجہ معین الدین اقبال قادری کی زیرنگرانی کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی جلسہ شب برأت کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کو قطعیت دینے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طئے کیا گیا کہ 3 فروری بعد نماز عشاء میلاد میدان روبرو خلوت پیالیس مرکزی جلسہ شب برأت طئے پایا ہے۔ جناب محمد فردوس چشتی افتخاری نے گزشتہ اجلاس کی روئیداد پیش کی۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر انتظامات کو قطعیت دیتے ہوئے طئے کیا کہ اس اجلاس میں مقامی علمائے دین کے علاوہ شمال و جنوبی ہند کے علماء کو بھی مدعو کیا جائے گا۔