مذہبی خبریں

   

عرس شریف
٭٭ حضرت شاہ محمد جاجی عبدالکریم رفاعی کا عرس مبارک مرکزی آستانہ رفاعیہ بیگم بازار 29 جنوری کو آغاز ہوگا ۔ بعد نماز مغرب جلوس صندل مالی بادشاہی عاشور خانہ مدینہ بلڈنگ سے برآمد ہوگا ۔ نگرانی سجادہ نشین کریں گے ۔ 30 جنوری کو چراغاں کے موقع پر 8-30 بجے شب سلسلہ رفاعیہ کا مخصوص حلقہ ضربات ہوگا ۔۔

جشن شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : انجمن فیضان المسلمین کے زیر اہتمام منائے جانے والے 10 روزہ جشن شیخ الاسلام حضرت انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ کا چوتھا جلسہ 29 جنوری جامع مسجد صاحب خان کندیکل گیٹ ، اپوگوڑہ میں زیر صدارت مولانا عبدالحق محمد رفیع الدین فاروقی نبیرہ حضرت بانی جامعہ نظامیہ ، زیر نگرانی مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی صدر انجمن ہذا مقرر ہے ۔ العلامہ شاہ حافظ محمد عبدالحمید ملتانی قادری ، مولانا شفیع محمد خاں نقشبندی ، مولانا محمد عابد حسین نظامی ، مولانا محمد عبدالخالق ملتانی قمر پاشاہ و دیگر مخاطب کریں گے ۔۔

مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب 29 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد اکبری ، اکبر باغ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کا اجتماع منعقد ہوگا ۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق ہردوئی مخاطب کریں گے ۔ آخر میں شرعی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ۔۔

`