مذہبی خبریں

   

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ 12-30 بجے دن مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور 1-30 بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں ونیز بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر مسجد درگاہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی میں شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : جامع مسجد سنی پورہ کنگسوے سکندرآباد میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ اتحاد امت ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

خواتین کا دینی و تدریبی اجتماع
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : قاری محمد عبدالرحمن خاں ندیم سلامی کے مطابق یکم فروری کو ایک بجے دن سلامی آرگنائزیشن کے تحت قائم شعبہ تدریب المبلغین للبنات کے زیر اہتمام جامعہ فیض الاسلام سلامی اسٹریٹ وٹے پلی فلک نما میں خواتین کا دینی و تدریبی اجتماع مولویہ معراج سعدیہ سلامی کی صدارت میں مقرر ہے ۔ اس اجتماع سے عالمات جامعہ خصوصی خطاب کرنے کے علاوہ طالبات جامعہ تقریری اور نعتیہ مظاہرہ پیش کریں گے ۔۔

قرات و اذاں کی مفت تربیت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن جامع مسجد اللہ بنڈہ منگل ہاٹ میں مفت قرات و اذاں کی عملی تربیت روزآنہ بعد نماز فجر 7-30 تا 8-30 بجے حافظ و قاری محمد نصیر الدین نقشبندی نظامی دینگے ۔ خواہش مند حضرات اسکول و کالج کے طلبہ استفادہ کریں ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : مسجد شمس النساء بیگم ، قریب برکت پورہ بس ڈپو میں ختم دلائل الخیرات کا یکم فروری بعد نماز جمعہ 3 بجے دن جس کی نگرانی مولانا سرفراز اللہ چشتی کریں گے ۔ مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری صدارت و فضائل دلائل الخیرات بیان کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ گلشن کالونی ، سات گنبد بروز جمعہ درس قرآن بعد نماز مغرب مسجد نور میں منعقد ہوگا ۔ محمد عبدالحمید جنید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ کہسار کالونی شیخ پیٹ نالہ نزد جامع مسجد عمارات بلڈنگ میں درس قرآن مجید بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ محمد عبدالغنی شاکر تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الکریم کالونی میں درس قرآن بمکان شاہد اللہ بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔